پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
29.4 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے ستیش وِمل کی ہندی غزلوں پر مشتمل مجموعہ جاری کیا

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں معروف اَدیب اور شاعر ستیش وِمل© کی ہندی غزلوںپر مشتمل مجموعہ جاری کیا۔
کتاب ” نرتیہ مون کا“ ( خاموشی کا رقص) ستیش وِمل کا چھٹاہندی شعری مجموعہ ہے ۔ ستیش وِل کے ہندی ، اردو اور کشمیر ی میں نو شاعری مجموعے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ادب کے میدان میں ستیش وِمل کے کام کی ستائش کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” ستیش وِمل ملک کے سب سے مشہور مصنفین میں سے ایک ہےں۔ ان کے فنی کاموں کو اَدبی ماہرین اور قارئین یکساں طو رپر پسند کرتے ہیں ۔ میں مستقبل میں بھی اِس طرح کی مزید ادبی کوششوں کے لئے ان کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں ۔“
یہ مجموعہ آکر تی پرکاشن نئی دہلی کی طرف سے شائع کردہ ستیش وِمل کی ستاون ہندی غزلوں پر مشتمل ہے ۔ ہندوستان کے مشہور مصنفین گنگاپرساد وِمل اور گوپال داس نیرج کے مضامین سے اِقتباسات مجموعہ میں شامل ہیں ۔ کتاب کو ہندوستان کی مشہور آرٹسٹ محترمہ کویتا مہاجن کے خاکوں سے سجایا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img