بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

انسان حیوان بن گیا ۔۔۔

آخر انسان ،انسان ہے حیوان نہیں ،جو انسان حیوان بن کر دوسرے انسان کے خون کا پیاسا بن جائے اُسکو کس نام سے پکارہ جائے ؟۔کشمیر وادی کی صدیوں پرانی تاریخ ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کےساتھ ملکر نہایت ہی شرافت اور سادگی سے زندگی گذارتے تھے، لیکن اب بعض لوگ رزالت سے کام لے رہے ہیں ۔کبھی ہندومسلم کے نام پر لوگوں کو الگ الگ کیا جارہا ہے ۔

گذشتہ دنوں جو شوپیاں میں واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک پنڈت کو مارا گیا جبکہ دوسرا بھائی شدید زخمی ہوا ،اس واقعہ پر تمام سیاسی پارٹیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ اسی سیاست کی دین ہے جس سیاست کو دہائیوں پہلے اس قدر سیاستدانوں نے گندہ کیا ،آج اسکا نام لینا بھی عام لوگوں کو پسند نہیں ہے۔ اسی لئے ہر ایک سیاست کو گندہ کام تصور کر رہا ہے اور راہل جہلم کے کنارے صرف افسوس کر رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img