ہفتہ, جولائی ۱۲, ۲۰۲۵
19.8 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں سڑک حادثہ، 4 سالہ کمسن از جان

سری نگر،18 اگست : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں سڑک حادثے میں 4 سالہ کمسن بچہ لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں ایک آٹو جس میں دودھ کے بیرل لدے ہوئے تھے، نے ایک کمسن بچے کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بچے کو نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی بچے کی شناخت حارث مشتاق ولد مشتاق احمد حرہ ساکن پرے محلہ حاجن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img