بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

عام لوگ بے خبر ۔۔۔

ہر گھر ترنگا مہم اگر چہ پورے ملک کےساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں کامیاب رہی اور اسکے لئے وہ تمام لوگ ،افسران اور سرکاری ملازمین مبارک بادی کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ترنگا مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا ۔

یہ پہلا موقعہ ہے جب تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں قومی جھنڈا لہرایا گیا اور قومی ترانہ سنایا گیا ۔

سچ تو یہ ہے کہ وادی کے اکثر لوگوں کو قومی ترانہ یاد نہیں ہے جن میں وہ لوگ بھی قابل ذکر ہیں جو واقعی دل سے ہندوستانی ہیں ۔اس کی کئی وجوہات ہیں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 1947ءسے لیکر آج تک کسی بھی ادارے ،اسکول یا درسگاہ میں بچوں کو قومی ترانے سے متعلق باخبر نہیں کیا گیا ،نہ ہی جھنڈا لہرانے یا اسکی سلامی دینے کی ترغیب دی گئی ۔

یہ پہلا موقعہ ہے جب اس طرح کا ماحول وادی کشمیر میں تیار کیا گیا اور ہر گھر ترنگا مہم میں لوگوں کو شامل ہونے کی دعوت دی گئی ۔

اب نئی پود کو باخبر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے اسکولوں ،کالجوں او ر درسگاہوں میں طریقہ کار عملانے کی ضرورت ہے ۔باقی جو بزرگ یا جوان بے خبر ہیں، انہیں جوں کا توں رہنے دیاجائے تاکہ آنے والے وقت میں وہ بھی سمجھ سکیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img