بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

شوپیاں میں ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود ضبط:پولیس

سری نگر،17 اگست: پولیس کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں نے شوپیاں کے کٹہ پورہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ایک مکان میں ملی ٹینٹوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد کیا۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے کٹہ پورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا‘۔

ٹویٹ میں کہا گیا: ’تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں نے تلاشی پارٹی پر گرینیڈ داغا جس کا پارٹی نے جواب دیا تاہم ملی ٹینٹ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے‘۔

پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ایک مکان سے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ کو تباہ کرکے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد کیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img