اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
30.2 C
Srinagar

جشن آزادی اور اہل وادی

پورے ملک میں 75واں جشن آزادی نہایت ہی دھوم دام سے منایا جا رہا ہے اور آزادی کا امرت مہا اتسو کے دورا ن پورے ملک میں ترنگا ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔جموں وکشمیر خاصکر وادی میں بھی جگہ جگہ اس قسم کی ترنگا ریلیاں نکالی جارہی ہں ۔

وادی میں گذشتہ 3دہائیوں کے دوران کبھی بھی اس طرح جشن آزادی نہیں منایا گیا نہ ہی اس طرح کی کوئی چہل پہل ان ایام کے دوران ہوتی تھی کیونکہ 15اگست اور 26جنوری نزدیک آتے ہی پوری وادی میں پابندیاں لگ جاتی تھیں ،تاربندی ،سیول کرفیو اور ہڑتالیں کی جاتی تھیں اور اسطرح ان ایا م کے دوران لوگوں کو خوشیوں کی بجائے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔

بلکہ آج جب پولیس ،فوج ،سی آرپی ایف ،بی ایس ایف کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتیں ترنگا ریلیاں نکالتے ہیں اور ایک نیا منظر دکھائی دے رہا ہے ،جو غالباً ہمارے بچوں نے آج تک نہیں دیکھا ہے کیونکہ انہوں نے آنکھیں کھولتے ہی گولیوں کی گھن گرج اور بم وبارو د کی دہشت ناک آوازیں سنی تھیں، وہ صرف خوف ودہشت میںگھروں سے باہر نہیں نکل پاتے تھے ۔

یہاں تک کھیل کود تعلیم وتربیت اور سیر وتفریح سے بھی قاصر رہے ۔اب جبکہ زمینی سطح پر ماحول سازگار ہو رہا ہے ۔

تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ وہ کھیل کود میں بھی دلچسپی لیکر اپنا لوہا منوارہے ہیں اور آج وہ یوم آزادی کی تقریبات میں بھی حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کو سامنے لانے کی دوڑ میں لے ہیں جوکہ ایک خوش آئندہ بات ہے یہ سب کچھ گورنر انتظامیہ اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جو انہوں نے رشتہ 3برسوں سے اپنائی ہیں جنہیں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ جموں وکشمیر کے چپے چپے پر یہ پالیسیاں اثر انداز ثابت ہو سکےں، اسطرح ہر سو امن وخوشحالی کی روشنی پھیل سکے، جو ہر شہری کی آرزو وتمنا ہے ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img