گاندربل حادثے میں 6 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

گاندربل حادثے میں 6 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سری نگر،13اگست:جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے واسکورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی دو گاڑیوں کے مابین آپسی ٹکر کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو گاندربل کے واسکورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پا س موجود لوگوں نے زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں جے وی سی سری نگر ریفر کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے دو اہلکاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.