سر ی نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج صبح شری اَمرناتھ جی یاترا کے اِختتام کے موقعہ پر ” سمپن پوجا“ کی اور لوگوں کی اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
اُنہوںنے کہا،” میں تمام شراکت داروں اور شہریوں کے بے لوث تعاون کی تعریف کرتا ہوںجنہوں نے اِس مشکل یاترا کوشردھالوﺅںکے لئے بغیر کسی پریشانی آسان بنایا۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس سال کی شری امرناتھ جی یاترا کے کامیاب اختتام کو یقینی بنانے کے لئے جموںوکشمیر پولیس ، فوج ، سی اے پی ایف ، ائیر فورس ،این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف ، رضاکاروں ، ڈاکٹروں ، ہیلتھ کیئر اَفسران ،سیاسی اور مذہبی رہنماﺅں ، سنت سماج ، شرائین بورڈ کے اَفسران ، یوٹی اِنتظامیہ ، لنگر منتظمین ، ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں ، صفائی کارکنان، پونی والوں ، پٹھو والوں ، سول سوسائٹی گروپس اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر روشن خیال شہریوںکے کوششوں کی تعریف کی۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ،ممبر شری امرناتھ جی شرائین بورڈ ایس ڈی سی رینا اور صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے بھی راج بھون میں سمپن پوجامیں شرکت کی۔
شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے پوتر گپھا میں روایتی مذہبی رسومات کو اَنجام دینے کے لئے تمام اِنتظامات کئے تھے۔
دریں اثنا¿، شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ نے ہولی میس ( پاویتر اچھڑی) کو شری اَمرناتھ جی کے گپھا کی عبادت گاہ تک لے جانے کی سہولیت فراہم کی۔
شری دیپندر گری مہنت نے چھڑی مبارک امرناتھ جی دشنامی اکھاڑہ کے سنتوں کے ساتھ چھڑی یاترا کی قیادت کی اور یاترا۔ 2022ءکے اختتام کے موقعہ پر چھڑی پوجن کا اِنعقاد کیا۔
