راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

راجوری میں فوجی کیمپ پر فدائین حملہ 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

جموں،11اگست:جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح ملی ٹینٹوں نے فدائین حملہ کیا جس وجہ سے 3 فوجی ، دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کی صبح مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو فدائین مارے گئے۔

فوج کے نائٹ کارپس ترجمان نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں دو ملی ٹینٹوں نے فوجی کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کی جس دوران حفاظت پر مامور اہلکاروں اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہوئے تین فوجی اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ میجر سمیت دو اہلکاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی سے قبل فوجی کیمپ پر حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے درہال پولیس اسٹیشن سے چھ کلومیٹر کی دوری پر واقع فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح ملی ٹینٹوں نے فدائین حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی شدید طورپر زخمی ہوئے اگر چہ اُنہیں اُدھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تین فورسز اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.