جموں/ جموں وکشمیر کے آر ایس پورہ جموں میں سچیت گڑھ سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں کو طلبا نے کلائیوں پر راکھیاں باندھیں۔
اس موقع پر طلبا نے کہاکہ رکشا بندھن بھائی بہن کے پوتر رشتے کے درمیان مضبوط بندھن منانے کا تہوار ہے جہاں بھائی اپنی بہن کی حفاظت کا عہد کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوں کہ جوان اپنے گھروں سے دور رہتے ہیں اسی لئے طلبا نے آج سچیت گڑھ کا دورہ کیا اور سپاہیوں کی کلائیوں پر راکھیاں باندھیں۔
اس موقع پر بی ایس ایف کمانڈر نے طلبا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہاں تشریف آوری کی اور جوانوں کی کلائیوں پر راکھیان باندھیں۔
یو این آئی–
