سری نگر،09اگست:جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ریچھ نے ایک مقامی شہری پر اچانک حملہ کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے درد ووڈر علاقے میں پیر کی شام کو ریچھ نے 45 سالہ شہری پر اچانک حملہ کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سکمز منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
یو این آئی