کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر،09اگست: وادی کشمیر میں آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے جس دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارشیں بھی متوقع ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی موسم کی یہی صورتحال رہے گی جبکہ کہیں کہیں پر ہلکی درجے کی بارشیں بھی متوقع ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.