پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

گھٹالہ ہی گھٹالہ

جموں وکشمیر یوٹی کے سابقہ حکمرانوں پر اگر تحقیقاتی عمل سے کام لیا جائے تو اسکینڈلوں پر اسکینڈل باہر آئیں گے کیونکہ لگ بھگ یہاں کے کسی بھی سیاستدان اور بیوروکریٹ کا دامن پاک نظر نہیں آئے گا ۔پہلے کرکٹ اسکینڈل ،پھر جموں وکشمیر بینک اسکینڈل ،میڈیکل اور دیگر سیٹوں کی خرید وفروخت کااسکینڈل عام سننے اور دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن جہاں تک بریانی اسکینڈ ل کا تعلق ہے یہ پہلی بار منظر عام پر آچکا ہے ۔

ویسے بھی یہ بات عام تھی کہ سرکار اور حکمران روز کوئی نہ کوئی سرکاری محفل سجاتے تھے جس دوران وازوان کا اہتمام ہوتا تھا ۔افطار پارٹیاں ،عید ملن پارٹیاں ،مختلف پروجیکٹو ں کو ربن کاٹنے کی پارٹیاں، اگر حساب لگایا جائے ان پارٹیوں پر اربوں روپے خرچ کئے گئے ۔

افسران ،وزیر ،مشیر اور ہوٹل مالکان آپس میں ملی بھگت کرتے تھے اور بے چارے عام لوگوں کو دال بھی نصیب نہیں ہو تی تھی ۔مگر آج تک ایک بھی افسر کونہ تو سزا ملی اور نا ہی کوئی جیل گیا ۔اسکے برعکس لالو پرساد چارہ گھٹالے میں جیل کاٹ چکے ہیں ، مگر یہاں گھٹالوں میں ملوث لوگ عیش کررہے ہیںاور جموں وکشمیر کے لوگوں کی تقدیر سازی کا فیصلہ کرتے ہیں اور جہلم کے کنارے راہل یہ سب کچھ دیکھ کر حریت کا اظہار کرتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img