پٹواریوں کا نون میں نقط

پٹواریوں کا نون میں نقط

جموں وکشمیر انتظامیہ نے لوگوں کی زمین وجائیدادیں ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ ہاتھ میں لیا تھا اور اس حوالے سے مختلف اضلاع میں لوگوں کو باضابطہ پاس بک اجراءکئے گئے ہیں ۔

یہ ایک اچھا قدم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ ہر زمین دار کو ہر وقت پتہ رہے گا کہ اُسکی زمین کہاں پر ہے اور کتنی ہے ۔

اب پہلے ایام کی طرح محکمہ مال کے پٹواری حضرات احمد کی ٹوپی محمود کے سر نہیں پہنا سکیں گے کیونکہ زمانہ ڈیجیٹل ہے ،مگر محکمہ مال کے پٹواری ،نائب اور تحصیلدار حضرات اب بھی اپنا لوہا منوانے کی کوشش کر کے لوگوں سے موٹی موٹی رقومات وصول لیتے ہیں اور ہفتوں مہینوں تک اپنی زمین کا انتخاب بغیر رشوت کے نہیں کرتے ہیں ۔

سرکار کو چاہیے کہ اب اس کا بھی کوئی طریقہ ڈھونڈ لینا چاہیے تاکہ ان محکمہ مال کے مالدار افسران کو مزید مال کمانے کا موقعہ نہ ملے، ورنہ وہ نون میں نقطہ نکل کر زمین دلالوں سے مل کر اپنی مرغی حلال کرتے ر ہیں گے، جیسا کہ جہلم کے کنارے دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.