سری نگر، یکم اگست : سنتور ہوٹل سری نگر کے ملازمین نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر ایک بار پھر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی ملازم نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سال1983 سے اس ہوٹل میں کام کر رہے ہیں اور سال رواں کے 14 جون کو ایک مکتوب کے تحت ہمیں نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ ہوٹل کو کس طرح سے چلانا ہے اور ہمارے کام سے ہوٹل کی ماہانہ آمدنی دو کروڑ روپیے تھی۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ یہ ہوٹل، ہوٹل کارپوریشن آف انڈیا کے تحت چل رہا ہے اور اس کو کارپوریشن کو واپس دیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 160 مستقل اور 2 عارضی ملازمین اس ہوٹل میں کام کر رہے تھے۔
انہوں نے انتظامیہ سے ان کی نوکریوں کو بحال کرنے کی اپیل کی۔
یو این آئی





