جمعرات, نومبر ۲۰, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں آئی جی او ٹی کرمایوگی کو اَپنانے او رعملانے کا جائزہ لیا

سری نگر:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں وکشمیر میں آئی جی او ٹی کرما یوگی کو اَپنانے اور اِس کے عملانے کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی ۔یہ میٹنگ نیشنل پروگرام فار سول سروسز کپسٹی بلڈنگ ( مشن کرمایوگی) پر تھی جس کی تکمیل اِنٹگریٹیڈ گورنمنٹ آن لائن پلیٹ فار م ہے جسے آئی جی او ٹی کرمایوگی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل جے این دکے امپارڈ سوربھ بھگت ، ڈائریکٹر ٹریننگ آئی ایم پی اے ایم ڈاکٹر جے اے جبین ، جوائنٹ ڈائریکٹر پرینکا بھٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمر شفیع ، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر خورشید الاسلام اور جے اینڈ کے امپارڈ کے ڈاکٹر بلال بٹ اور نوڈل آفیسر آئی جی او ٹی کرما یوگی ڈاکٹر محمد اشرف ڈار نے شرکت کی۔
ایل جی شکایتی سیل کے نمائندے بھی موجود تھے جن کے لئے جے کے امپارڈ،ڈی اے آر پی جی مرکزی حکومت کے اشتراک سے مختلف محکموں کے تقریباً20,000 گریوینس اَفسران کو تربیت دینے جارہا ہے ۔
چیف سیکرٹری نے مشن کرمایوگی کے تمام اجزا¿ کا تفصیلی جائزہ لیا جس میںکمپٹنسی لیڈ کپسٹی بلڈنگ ، جواب دہی او رمعروضی جائزوں سے شفافیت ، مو¿ثر عوامی ترسیل کا نظام ، اِقتصادی ترقی کے لئے ساز گار پالیسیاں او رشہریوں کی مرکزیت شامل ہیں۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتانے رُول ٹو رَول پر مبنی گورننس ، ایک معتبر اور خود مختار اِدارہ جاتی فریم ورک ، سیکھنے اور کیریئر کے انتظام کے بارے میں خدمات پیش کرنے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم، مو¿ثر اور اِی ۔ہیومن ریسورس مینجمنٹ ( اِی ایچ آر ایم ) کے ذریعے مشن کرمایوگی کو اَپنا نے اور عملانے کے لئے یوٹی کی مخصوص حکمت عملی کابھی جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری کو اِی ایچ آر ایم کی دو ماہ کی مدت میں تکمیل کے بارے میں بتایا گیا جس سے اِنسانی وسائل کے مینوئل مینجمنٹ کوڈ یجیٹل مینجمنٹ میں مکمل طور پر منتقل کیا جائے گا۔
چیف سیکرٹری کو ڈی جی امپارڈ نے جموں وکشمیر اِنتظامیہ کے دفاتر بالخصوص جی اے ڈی میں مشن کرمایوگی کی عملانے کے لئے جموںوکشمیر حکومت کے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ ڈی جی نے مسلسل کوششوں سے سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی میں جموںوکشمیر امپارڈ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
اِس موقعہ پر جے کے امپارڈ سے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے آغاز کو بھی چیف سیکرٹری کے ساتھ شیئر کیا گیا جس میں تمام مواد بشمول پی پی ٹیز ، ویڈیو ز ، کانسیپٹ ، پیپرز، کیس سٹیڈیز ، ٹریننگ ماڈیولز ، ایکسر سائز وغیرہ ملازمین اور ٹرینیز کے فائدے کے لئے اَپ لوڈ کئے گئے ہیں۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ سسٹم ملک میں تمام اے ٹی آئیز اور سی ٹی آئیز سے منسلک ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img