جمعرات, نومبر ۲۰, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

شوپیان میں منشیات فروش کے خلاف کارروائی، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

شوپیان: شوپیان  پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے گڈاپورہ کے رہائشی محمد شفیع شیخ نامی ایک عادی منشیات فروش کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ 1988 کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، متعلقہ شخص کے خلاف تفصیلی ڈوزیئر مرتب کرکے ڈویژنل کمشنر کشمیر کو بھیجا گیا تھا، جس کے بعد حراستی حکم نامہ جاری کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شفیع شیخ متعدد منشیات سے متعلق ایف آئی آرز میں نامزد ہے اور ایک عادی ملزم کے طور پر اسے جموں کے سنٹرل جیل کوٹ بھلوال منتقل کیا گیا ہے۔

افسران کے مطابق، مذکورہ شخص کی سرگرمیوں سے عوامی صحت، امن و امان اور نوجوانوں کے مستقبل کو درپیش خطرات کے پیش نظر اس کی پیشگی حراست ناگزیر ہو گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جموں و کشمیر پولیس کی صفر برداشت پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔

شوپیان پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے مسلسل آپریشن جاری ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں یا مشتبہ نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ [کے این ٹی]

Popular Categories

spot_imgspot_img