جموں،: جموں وکشمیر پولیس کی اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعرات کے صبح انگریزی روزنامہ کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپہ کشمیر ٹائمز اور اس کے ایڈیٹر کے خلاف درج ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایجنسی اس ادارے کے ملک مخالف سمجھی جانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کارروائیاں جا ری تھیں۔




