ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی

ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی

پورٹ آف اسپین، 28 جولائی : ہندستان نے شبمن گل (ناٹ آؤٹ 98) اور یوزویندر چہل (17 رن پر 4 وکٹ) کی بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں 119 رنوں سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔ یہ کیریبین میں رنوں کے لحاظ سے ویسٹ انڈیز پر ہندوستان کی سب سے بڑی فتح ہے۔

ہندستان نے بدھ کو کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں 36 اووروں میں 225 رن بنائے تھے جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اووروں میں 257 رنوں کا ہدف دیا گیا تھا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز 137 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔

ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ کپتان شکھر دھون اور شبھمن گل نے سیریز میں دوسری بار سنچری شراکت داری کی۔ 113 رنوں کی شراکت داری کے بعد دھون 58 (74) رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے۔

اس کے بعد کریز پر آئے شریس ایر نے گل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا لیکن میچ کے 25ویں اوور میں بارش ہو گئی۔ میچ دوبارہ شروع ہوا تو انڈین بلے بازوں نے بھی رنوں کی رفتار بڑھا دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 89 رنوإں کی ساجھیداری ہوئی جس کے بعد ایر 34 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا کی بدولت 44 رنوں پر آؤٹ ہوگئے۔

علاوہ ازیں سوریہ کمار یادو نے آٹھ رن اور سنجو سیمسن نے ناٹ آؤٹ چھ رن بنائے۔ بارش کی وجہ سے ہندستانی اننگز کو 36 اووروں میں 225 رنوں پر ڈکلیئر کر دیا گیا جہاں گل اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری کے انتظار میں 98 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.