سری نگر،25 جولائی:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ریزروڈ کٹیگری ملازمین کی ٹرانسفر پالیسی کے مطالبے کی جانچ کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی تمام پہلوؤں کو دیکھنے کے بعد مقررہ وقت میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے یہ جانکاری پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ریزروڈ کٹیگری ملازمین کی ٹرانسفر پالیسی کے دیرینہ مطالبے کی جانچ کے لئے جی اے ڈی کے پرنسپل سکریٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’یہ کمیٹی تمام پہلوؤں کو دیکھنے کے بعد مقررہ وقت کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی‘۔
