اننت ناگ:میونسپل کونسل اننت ناگ کی طرف سے اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں آج سڑک فروشوں او رہاکروں کے لئے پی ایم سواندھی سکیم پر ایک روزہ میگا بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سکیم کے سینکڑوں استفادہ کنند گان نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے اِجتماع سے خطاب کیا اوروینڈروں کی بہتری میں سکیم کی حصولیابیوں کو بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ شہری علاقوں کی جامع اور دیرپا ترقی کے لئے پُر عزم ہے اور اِس تناظر میں اُنہوں نے سٹریٹ وینڈرس ایکٹ 2021 نافذ کیا ہے۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اِس سکیم کی اہمیت اورخصوصیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ کس طرح اِس سکیم نے شہری علاقوں کے کمزور طبقے کو مالی مدد فراہم کی اور ان کی پریشانیوں کو دور کیا۔اُنہوں نے ایم سی اور اس کے عملے کو بھی اس شعبے میں بہترین کام کرنے پر مبارک باد پیش کی جس کی وجہ سے اسے وزیر اعظم کی طرف سے قومی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنے میں مددملی۔
اُنہوں نے گذشتہ چند برسوں میں ایم سی کے کئے گئے کاموں پر بھی روشنی ڈالی جس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانتس کی تعمیر ، وینڈنگ مارکیٹوں کا قیام ، ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا ، پارکنگ اور تفریحی مقامات کی ترقی وغیرہ قابل ذکر ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اننت ناگ کے تاریخی قصبے کے لئے اور بھی بہت سے منصوبے شرو ع ہونے کے علاوہ مختلف سرکاری سکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے کمیونٹی سے آن لائن وینڈنگ سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ وہ تمام وینڈروں کی سوشل پروفائلنگ کریں اور انہیں حکومت کی آٹھ مختلف سماجی شعبے کی سکیموں کے فوائد حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کریں۔
چیئرمین ایم سی اننت ناگ ہلال احمد شاہ نے اَپنے خطاب میں اننت ناگ قصبے کی ترقی کے لئے ایم سی کی جانب سے کئے گئے مختلف فلاحی اِقدامات پر روشنی ڈالی ۔ سٹریٹ وینڈروں کے لئے اقدامات جن میں تین وینڈنگ بازاروں کا قیام ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں سکیم اور بیداری اور اس کے تحت تیزی سے حاصل ہونے والی رقم شامل ہے۔ڈائریکٹر ایس بی ایم ابھیشک شرما نے سکیم کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں تفصیلات دیں اور شہری شعبے کی ترقی میں پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں وَبائی اَمراض اور وبائی اَمراض کے بعد کی مدت کے دوران وینڈروں کے حق میں زائد اَز 14,000 قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔
اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز کشمیر متھرا معصوم نے بھی خطاب کیا اور جموںوکشمیر کے شہری علاقوں کی جامع او ر دیر پا ترقی کو آسان بنانے میں محکمہ کے کردار اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
آخیر میں سی اِی او ایم سی شعیب نور نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
پرنسپل سیکرٹری نے بعد میں سٹریٹ وینڈرس کے اعزازی تقریب کی صدارت کی۔ اُنہوں نے شعبہ جات کے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا اور والی بال او رکبڈی کے میچوں کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ کلچرل یونت پی ایف ڈیپارٹمنٹ آف اِنفارمیشن اور ضلع کے مختلف سکولوں کے ثقافتی پروگرموں میں شرکت کی۔
پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اننت ناگ نصیر احمد ڈار ، ، ضلع کے ایم سی صدر، ضلعی اور سیکٹورل اَفسران ، پی آر آئی ممبران اور بڑی تعداد میں سٹریٹ وینڈروں نے بھی شرکت کی۔