جمعہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

پلوامہ میں معمر شخص ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل

سری نگر،20 جولائی :جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کی صبح ایک معمر شخص ٹرین کی زد میں آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ میں پنزگام کے نزدیک بدھ کی صبح ایک 70 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔
متوفی کی شناخت محمد رمضان وگے ساکن براؤ بندونہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ریلوے پولیس نے لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img