سری نگر- جموں قومی شاہراہ مختصر وقفے تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھلی

سری نگر- جموں قومی شاہراہ مختصر وقفے تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لئے کھلی

سری نگر،20 جولائی : وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ بدھ کی صبح مختصر وقفے تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دی گئی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال ہونے کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے‘۔
بتادیں کہ ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح قومی شاہراہ کے کئی مقامات بشمول کیفٹیریا موڑ، سیری، ماروگ،کیلہ موڑ،بیٹری چشمہ اور پنتھیال پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آئی تھیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک بند کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو فوری طور پر کام پر لگا دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.