ہم جو وعدہ کرتے ہیں وہ عملاتے بھی ہیں ،یہ الفاظ ملک کے وزیر اعظم شری نریندرا مودی کے ہیں، جو ایک سخت گیر اور بہادر سیاستدان تصور کیا جاتا ہے کیونکہ 1947ءسے لیکر آج تک آرایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی یہ کہتی آئی ہے کہ ہمیں دفعہ 370کا خاتمہ کرناہے لیکن کئی بار حکومت میں آنے کے باوجود وہ یہ کام نہیں کر سکے۔
شری نریندرا مودی جی نے یہ کام پل بھر میں کیا جبکہ بہت سارے سیاستدان جموں وکشمیر کے کہتے تھے کہ ایسا کرنے سے خون کی ندیاں بہیں گی ۔
نوٹ بندی ،فوڈسیفٹی بل ،جی ایس ٹی ،آدھار اور گولڈن کارڈ کی فراہمی ،سبسڈی کا خاتمہ ،بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر یہ ایسے اقدامات ہیں جو شاید کوئی اور لیڈر نہیں اُٹھا سکتا تھا ۔
اب اگر مودی جی ایک اور وعدہ کریں گے کہ ملک میں سے مہنگائی کا خاتمہ کیا جائےگا تو مہربانی ہو گی کیونکہ غریب لوگ مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں ۔جہلم کے کنارے دو عام کشمیری یہی گفتگو کر رہے تھے کہ اگر ایسا وعدہ وزیر اعظم کر کے نبائے گے تو اُسکا نام ہمیشہ زندہ رہے گا ۔