منگل, اپریل ۲۹, ۲۰۲۵
11.2 C
Srinagar

مذہبی تہوار۔۔۔

بھارت دُنیا کا وہ واحد ملک ہے ،جہاں کثیر تعداد میں آبادی ہے اور جہاں مختلف رنگ ونسل اور مذاہب سے وابستہ لوگ رہتے ہیں جن کی الگ الگ تہذیب وزبان ہے ۔اس ملک میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنے اپنے مذہبی تہوار نہایت ہی عقیدت واحترام سے مناتے ہیں ۔

مسلمانوں کی عید ابھی ختم ہوتی ہے تو دیوالی کی تیاریا ں شروع ہونے لگتی ہیں۔دیوالی کے پٹاخوں کا دھوا ں ابھی ہوا میں ہی ہوتا ہے اور لوگ کرسمس کی تیاری میں لگتے ہیں ۔اسی طر ح بدھ پورنما ،گوروجینتی اور دُرگا پوجا کا تہوار بھی نہایت ہی دھوم دھام سے لوگ مناتے رہتے ہیں۔

اگریوں کہا جائے کہ بھارت کے لوگ سال بھر مذہبی تہوار منانے میں لگے رہتے ہیں تو بیجانہ ہو گا ۔ہر مذہب سے وابستہ لوگوں کو اپنا مذہبی تہوار منانے کا پورا پورا حق ہے ،لیکن جس طرح ان تہواروں کے دوران زندگی کی گاڑی رُک جاتی ہے اور لوگ مسائل ومشکلات سے دوچار ہوتے ہیں ،اُس پر غور کرنے کی بے حد ضرورت ہے ۔

عید ایک دن ہوتی ہے لیکن لوگ ہفتہ بھر اپنے دفتر وں کی جانب نہیں جاتے ہیں اس طرح باقی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

سرکاری دفتر ہویا پرائیویٹ دفتروں میں خالی کرسیاں نظر آتی ہیں ۔اسی طرح دیوالی ،کرسمس اور دیگر تہواروں پر یہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے ۔

اگر یوں کہا جائے کہ تہواروں کے نام میں عوام کا بہت زیادہ وقت فضول میں ضائع کیا جا رہا ہے، تو غلط نہیں ہو گا ۔جہاں تک کسی بھی مذہبی تہوار کا تعلق ہے، اس دن واقعی وہ کام انجام دینے ہوتے ہیں جن سے اللہ ا ور بھگوان کی خوشنودی حاصل ہو سکے ،لیکن بدقسمتی سے جہاں ہندو برادری دیوالی پر فضول روپے پیسہ ضائع کر کے ماحول کو آلودہ کر دیتے ہیںاور کروڑو ں روپے صرف کر دیتے ہیں ،وہیں مسلم برادری بھی مختلف طریقوں سے اربوں روپے فضول میں خر چ کر کے بیماری خرید لیتی ہے، جہاں تک عبادات کا تعلق ہے اور قرب الٰہی کا مسئلہ ہے، اُس جانب دھیان نہیں دیا جاتا ہے۔

ہفتوں تک سرکاری وغیر سرکاری اداروں کا کام کاج ٹھپ ہوتا ہے، اس طرح مجبور اور ضرورت مندوں کو اس مذہبی تہواروں کے نام پر پاپڑ بھیلنے پڑتے ہیں جس کی جانب ہر ایک کو دھیان دینے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا دور مانا جاتا ہے۔

یہاں وقت کی قدر اور اہمیت سمجھ میں بہ آسانی آجاتی ہے جس کی قدر کرنی چاہیے جو شاید ہم بھول رہے ہیں، کیونکہ انسان کی اصل تخلیق خدمت خلق کی بنیاد پر ہوئی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img