جموں:جے اینڈ کے بینک کے ایم ڈی اور سی ای او بلدیو پرکاش نے آج جموں میں آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائینسز ( ایمس ) کادورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکتی گپتا کے ساتھ ہسپتال کے دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی ۔
بینک کے زونل ہیڈ ( جموں ) راجیش دوبے کے علاوہ بینک کے دیگر عہدیدار ایم ڈی اور سی ای او کے ہمراہ تھے ۔
پرتپاک استقبال کیلئے ڈائریکٹر ایمس اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم ڈی اور سی ای او نے جموں میں صحت عامہ کی دیکھ بھال کیلئے قومی اہمیت کے ایسے اعلیٰ ادارے کے قیام کیلئے مرکزی حکومت کے اقدام کی اہمیت پر زور دیا ۔
