چیف سیکرٹر ی نے وادی میں اے ٹی ایف اور پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹر ی نے وادی میں اے ٹی ایف اور پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا

سری نگر:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں وادی میں اے ٹی ایف سمیت پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں فائنانشل کمشنر ( اے سی ایس ) داخلہ ، صوبائی کمشنر کشمیر ، سیکرٹری خوراک ، شہری رسدات اور امورِ صارفین اور آئی جی پی ٹریفک جموںوکشمیر اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے حج پروازوں اور اِس برس مصروف سیاحتی سیزن کے نتیجے کے طورپر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈ ے پر ہوائی ٹریفک میں اِضافے پر غور و خوض کرتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن ٹربائن فیول ( اے ٹی ایف ) کے سٹاک پوزیشن کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیف سیکرٹری نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پی ٹریفک سے کہا کہ وہ قاضی گنڈ سے دوپہر 2بجے تک خالی اے ٹی ایف ٹرکوں کے باہر نکلنے کی سہولیت فراہم کریںتاکہ وادی میں تازہ اے ٹی ایف سٹاک کو واپس لایا جاسکے۔
دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری کورسوئی گیس سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک پوزیشن کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی اور بتایا گیا کہ تمام اشیاءکاذخیرہ مطلوبہ سطح پر رکھا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.