بتادیں کہ جمعے کے روز شری امر ناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے کے نتیجے میں کم سے کم 15 یاتری از جان جبکہ درجنوں لاپتہ ہوئے تھے۔
ڈائریکٹر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس(این ڈی آر ایف) اتل کر وال نے یو این آئی کو بتایا کہ ہفتے کی صبح ساڑھے چار بجے تک بچاؤ آپریشن جاری رہا جس کے بعد کچھ دیر کے لئے اس کو بارشوں کے باعث معطل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ساڑھے چھ صبح سے آپریشن بحال کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 سے35 یاتریوں کا ابھی بھی لاپتہ ہونے کا امکان ہے۔
موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ لاپتہ یاتریوں کی تلاش کے لئے مزید وسائل بشمول پنجاب سے کینائن اسکارڈ کو کام پر لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’بھٹندی سے کینائن اسکارڈ کو جہاز کے ذریعے لایا جا رہا ہے تاکہ وہ زندہ متاثرین کو تلاش کر سکیں اس کے علاوہ مزید افرادی قوت اور ضروری ساز و سامان کو بھی لایا جا رہا ہے‘۔
این ڈی آر ایف، فوج، پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ڈی آر ایف کے علاوہ کئی ایجنسیاں بچاؤ آپریشن میں لگی ہوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 43 دنوں پر محیط 30 جون سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران قریب نوے ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
یو این آئی