بڈگام میں ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت

بڈگام میں ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت
سری نگر،9 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہفتے کی صبح نوگام- بڈگام ریلوے سیکشن پر ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام میں بڈگام میں ہفتے کی صبح نوگام- بڈگام ریلوے سیکشن پر ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحققات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.