سری نگر:آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔پی ایم جے اے وائی ) صحت سکیم 5لاکھ خواتین اور ان کے کنبوں کا احاطہ کرے گی جو جموںوکشمیر رورل لائیو لی ہڈ مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کے سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ ہیں تاکہ جموںوکشمیر میںصد فیصد سچوریشن کو تیز کیا جاسکے۔
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔پی ایم جے اے وائی ) صحت سکیم ان غریب کنبوں کے لئے اُمید کی کرن بن کر اُبھر رہی ہے جو ملک کے نامور اور معروف طبی اِداروں میں صحت کا علاج نہیں کرواسکتے ۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر آیوشمان بھارت آیوشی سوڈان نے آئی اِی سی کی سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقین کو لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ صحت سکیم کے لئے رجسٹرڈ ہوں۔
اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ خصوصی مہمات کے دوران کوئی بھی گولڈن کارڈ کے بغیر نہ رہے تاکہ وہ گولڈن کارڈ کے فوائد کے حق دار ہوں۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر آیوشمان بھارت آیوشی سوڈان نے یہ بھی کہا کہ محکمہ اس وقت تک خصوصی مہمات کا اِنعقاد جاری رکھے گا جب تک کہ ہر شہری اِس سکیم کے تحت نہیں آتا۔
اُنہوں نے جے کے آر ایل ایم میں شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارکناں کاروباری سفر کے لئے نکلے ہیںاور اِس سکیم کے تحت ان کے کنبوں کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
جموںوکشمیر کے لوگوں کو بہت زیادہ ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ صحت سکیم اے بی۔ پی ایم جے اے وائی کے ساتھ مل کر شروع کی گئی تھی۔
جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) صحت سکیم فہرست میں شامل ہسپتالوں میں تمام رہائشیوں کو ہر سال پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ اِنشورنس کور فراہم کرتی ہے۔اِس سکیم میں ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے تین دِن اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد کے پندرہ دِنوں کے اخراجات بشمول تشخیص اور اَدویات شامل ہیں۔
سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ( ایس ایچ اے ) نے ” گاﺅں گاﺅں آیوشمان“ کی پہل کے تحت بھی دُور دراز اور دُور اُفتادہ دیہاتوں تک پہنچنے کے لئے شروع کیا ہے جو کہ موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے باقی دُنیا سے کٹے ہوئے ہیں تاکہ اس سکیم کے فوائد کو استفادہ کنندگان تک پہنچایا جاسکے۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ سکیم کے تحت تمام اہل اِستفادہ کنندگان کی بغیر پریشانی رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لئے سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے جموں وکشمیر میں زائد اَز 8,000 کامن سروس سینٹروں ( سی ایس سیز ) کا نیٹ ورک قائم کیا ہے ۔ پی آر آئیز اور اے ایس ایچ اے کارکنوں سے مل کر نچلی سطح پر صد فیصد رجسٹریشن اور بیداری کی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے ورچیول لرننگ انوائرمنٹ ( وِی ایل اِی ) مراکز بھی گاﺅں میں قائم کئے جارہے ہیں۔
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے حال ہی میں سری نگر، جموں میں منڈی کے تاجروں کے لئے رجسٹریشن اور گولڈن کارڈ بنانے کے لئے ہفتہ بھر کی خصوصی مہم کا اہتمام کیا۔
ایس ایم سی کے اشتراک سے سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کی طرف سے رجسٹریشن مہم کا اِنعقاد بھی کیا گیا تھا جس کا مقصد ایس ایم سی کے ہر صفائی کارکن کو ہیلتھ کیئر کے حفاظتی نیٹ ورک کے تحت لانا تھا۔