اتوار, مئی ۱۸, ۲۰۲۵
29 C
Srinagar

شبنم کاملی نے کشمیر میں ایف پی او کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سری نگر:سیکرٹری محکمہ زرعی پیداواراور بہبود کساناں شبنم شاہ کاملی نے آج زرعی کمپلیکس لال منڈی سری نگر میں جموں وکشمیر کے کسانوں کی پیداواری آرگنائزیشنوں ( ایف پی اوز) کا جائزہ لینے کے لئے ایک پریلیمنری میٹنگ منعقد کی۔
میٹنگ میں ڈائریکٹرزراعت کشمیر چودھری محمد اقبال ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر غلام رسول میر ، ڈائریکٹر سری کلچر منظور احمد قادری، ڈائریکٹر فشریز اِرشاد احمد شاہ ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری پورنیما متل ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کشمیر پروفیسر دِل محمد مخدومی ، مختلف ایف پی اوز کے نمائندگان نے ذاتی طور پر شرکت کی جبکہ جموںودہلی میں مقیم اَفسران بشمول نبارڈ کے آفیسر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔
سیکرٹری اے پی اینڈ ایف ڈبلیو نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جموںوکشمیر میں ایف پی اوز کے لئے ایکشن پلان کی اہمیت کے بارے میں بات کی ۔اُنہوں نے کہا کہ ایف پی او اِقدام کی کامیاب عمل آوری کے لئے تمام شراکت داروں کو اکٹھا ہونا چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ آنے والے دِنوں میں ضلع وار ایکشن پلان تیار کیا جائے گا تاکہ ایف پی او کی مداخلت کو جموںوکشمیر یوٹی کے تمام علاقوں میں متعارف کیا جاسکے۔
اُنہوں نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اُنہوں نے کسانوں میں بیداری کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی او کے تمام شراکت داروں بشمول ایف پی اوز کے ممبران کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فارمرس پروڈیو سر آرگنائزیشن ( ایف پی او ) کسی بھی زرعی، غیر فارمی مصنوعات وغیرہ کے پروڈیوسرس کی ایک آرگنائزیشن ہے ۔ ایف پی او کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر رُکن کو یکساں طور پر فائدہ پہنچے۔
اِس سے قبل ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے صوبہ کشمیر میں ایف پی اوز کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔
اُنہوں نے کہا کہ محکمہ اَب تک 40 ایف پی او رجسٹر کئے ہیں ۔اُنہوں نے کاشت کار برادری میں ایف پی او کے بارے میں بیداری پید اکرنے کے لے محکمہ کی طرف سے کی جانے والی مختلف مداخلتوں کے بارے میں بھی میٹنگ کو جانکاری دی۔
مختلف شعبوں کے سربراہان ، ایف پی او کے نمائندوں ، نبارڈ کے نمائندوں ، سکاسٹ اور دیگر شراکت داروں نے بھی کسانوں کی پروڈیو سر آرگنائزیشن کے اِقدام کے حوالے سے اَپنے خیالات اور تاثرا ت کا اِظہار کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img