سری نگر:ممبرشری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ اور مہمند لیشور جونا اکھاڑہ سوامی اودھیشا نند گری جی مہاراج اورکسٹوڈین چھڑی مبارک شری اَمرناتھ جی مہنت دیپندر گری نے آج یہاں آج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
سوامی اودھیشا نند گر ی جی مہاراج اور مہنت دیپندرگری نے لیفٹیننٹ گورنر سے الگ الگ ملاقات کی ۔ اُنہوں نے 30 جون کو شروع ہوئی شری اَمرناتھ جی یاترا سے متعلق کئے گئے اِنتظامات اور دیگر اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ اِس برس کی شری اَمرناتھ جی یاترا میں بڑی تعداد میں یاتریوں کے جموں وکشمیر آنے کی توقع ہے کیوں کہ کووِڈ ۔19 کی وَبا کی وجہ سے دو برس کے وقفے کے بعد پوتر گپھا دوبارہ شروع ہوئی ہے ۔
اِس کو مدنظر رکھتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی اور شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کی طرف سے پوتر گپھا کے درشن کرنے والے عقید ت مندوں کی آرام دہ اور یاد گار یاتر ا کے لئے وسیع اِنتظامات کئے گئے ہیں۔