جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

اے ڈی جی پی نے یاتریوں کے ساتھ بانہال کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں، یکم جولائی: جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس(اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے جمعے کو جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور یاترا قافلے کے نقل و حمل کو مانیٹر کیا۔

اس دوران ڈی آئی جی اودھم پور، ڈی آئی جی ڈوڈہ کے علاوہ ڈی آئی جی ٹریفک اور سی آر پی ایف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اے ڈی جی پی کی قیادت میں یہ افسران یاتریوں کے قافلے کے ساتھ جموں سے لمبر بانہال تک گئے اور اس دوران انہوں نے لنگروں پر یاتریوں اور سول انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
یاتریوں نے یاترا کے لئے کئے گئے سیکورٹی بندوبست پر اطمینان کا اظہار کیا نیز انہوں نے سول انتطامیہ کی طرف سے کئے گئے انتطامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔
ایس ایس پی جموں ، ایس ایس پی رام بن اور اور ایس ایس پی اودھم پور بھی راستے میں موصوف اے ڈی جی پی کے ساتھ تھے اور انہوں نے موصوف کو سیکورٹی انتطامات کے متعلق جانکاری فراہم کی۔
مسٹر سنگھ نے افسروں کو موقع پر ممکنہ کمیوں کو دور کرنے کی ہدایات دیں۔
انہوں نے افسروں سے تاکید کہ وہ یاتریوں کو تمام تر سہولیات بہم پہنچانے کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔
بتادیں کہ 43 دنوں پر محیط سالانہ شری امرناتھ جی یاترا دو برسوں کے وقفے کے بعد جمعرات کوسخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ شروع ہوئی۔
انتظامیہ نے جہاں یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی ہے وہیں امسال یاترا کے لئے سیکورٹی کے فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران 350 پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گے۔
امسال یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کے لئے جہاں پہلی دفعہ ”آر او پی “پارٹی بھی ساتھ رہیں گی وہیں نگرانی کی خاطراینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس برس آٹھ لاکھ سے زائد یاتری پوترا شیو لنگم کے درشن کی خاطر وارد وادی ہوں گے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img