ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

سری نگر میں پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

سری نگر،29 جون : سری نگر کے مائسمہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں مائسمہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو فوری طور پر شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت 33 سالہ الطاف حیسن ولد نذیر احمد ساکن موہر ریاسی کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بالی پورہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک خاتون بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے بالی پورہ میں بدھ کی صبح ایک خاتون کسی گھریلو کام کے ساتھ مصروف تھی کہ وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی فوت ہوگئی۔

متوفی خاتون کی شناخت تنسیمہ جان زوجہ فیاض احمد ٹھوکر کے طور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img