جموں و کشمیر میں جمعے کو مون سون کی آمد:محکمہ موسمیات

جموں و کشمیر میں جمعے کو مون سون کی آمد:محکمہ موسمیات

سری نگر،29 جون: وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مون سون کی آمد کے لئے حالات ساز گار ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 30 جون اور یکم جولائی کے دوران حالات مون سون کی آمد کے لئے سازگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور کافی گرم رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں اگلے پانچ دنوں تک وادی کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ صوبہ جموں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

دریں اثنا وادی میں گرمی کا زور برابر جاری ہے اورشبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.3 ڈگری سینٹی گرید زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گرید زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.