سری نگر،27 جون: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبے میں ایک تالاب میں نہانے کے دوران غرقآب ہونے والے17 سالہ لڑکے کی لاش ایک روز بعد پیر کو بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے راجوارون بھوٹسر علاقے میں اتوار کو ایک کمسن لڑکا ایک تالاب میں نہانے کے دوران غرقآب ہوا تھا اور واقعے کے فوراً بعد فوج اور مقامی لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔
غرقآب ہونے والے نوجوان کی شناخت الطاف احمد ٹنچی ولد محمد شفیع ٹنچی ساکن بھون وٹسر کے بطور ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور مقامی لوگوں نے گذشتہ شام دیر گئے تک تلاشی آپریشن جاری رکھا تھا لیکن لاش بر آمد نہیں ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح ایس ڈی آر ایف ریسکو ٹیم میں شامل ہوا اور لاش کو بر آمد کیا گیا۔
یو این آئی