وویک بھرد واج نے جموںوکشمیر ایس پی ڈی سی ایل کے 80 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی

وویک بھرد واج نے جموںوکشمیر ایس پی ڈی سی ایل کے 80 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی

سر ی نگر:ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ سیکرٹری وویک بھرد واج نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ( جے کے ایس پی دی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 80 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی نتیشور کمار، جوائنٹ سیکرٹری مرکزی وزارتِ بجلی گھنشیام پرساد ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ ڈاکٹر راگھو لنگر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس پی ڈی سی راجا یعقوب فاروق ، سی پی اِی ایس ، اِنچارج ایچ آر ایم سینٹرا لیکٹرسٹی اَتھارٹی منوج ترپاٹھی ، ڈائریکٹر فائنانس جے کے ایس پی ڈی سی سنتوش کماری ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ( الیکٹرک) محترمہ راحیلہ وانی ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ( سول ) جنکر ناتھ ، کمپنی سیکرٹری سنیل گپتا اورکارپوریشن کے دیگر اَفسران نے بھی شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ بورڈ آف ڈائریکٹرس نے سال 2022-23 ءکے ورکس پروگرام کے لئے 897.91کروڑ روپے کی رقم کو منظوری دی جبکہ جاری پن بجلی پروجیکٹوں میں جن کے لئے ورکس پروگرام میں فنڈس مختص کئے گئے ہیں ان میں پرنائی ایچ اِی پی ، نیو کرنا ہ ایچ اِی پی شامل ہیں ۔
جن نئے پروجیکٹوں کو شروع کیا جائے گا ان کے لئے سال 2022-23ءکے لئے فنڈس مختص کئے گئے ہیں ان میں موہرہ ایچ اِی پی ، لوئر کلنائی ایچ اِی پی ، ایگروسولر پانپور اور نیو گاندربل ایچ اِی پی شامل ہیں ۔ان کے لئے ٹینڈر پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2022-23ءکے ریونیو بجٹ تخمینوں اور 2021-22ءکے نظر ثانی شدہ تخمینوں کے لئے بھی منظور ی دی اور سال 2022-23ءکے ریونیو بجٹ کے تحت 296.99 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔
بورڈ آف ڈائریکٹرس نے اہل پروبیشنروں کی خدمات کی تصدیق اور ریگولرائزیشن کی بھی منظور ی دی۔ جونیئر اِنجینئروں ، جیولو جیکل اسسٹنٹ اور سرویئر وں( جیالوجی ) جن کی تقرری 2019ءمیں شفاف مسابقتی عمل سے کی گئی ہے ۔
بورڈ نے پرنائی ایچ اِی پی کے اِی پی سی کنٹریکٹ کے لئے پرائس ایڈ جسٹمنٹ اور اِس کے مالیاتی اَثرات کی بھی منظوری دی ۔چیئرمین نے منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر اَفسران کی ذمہ داریاں طے کریں۔
بورڈ نے 31 دسمبر 2022ءتک 66کے وی ٹرانسمیشن لائن کے لئے دَہ اینڈ ہنو ایچ اِی پیز اور پی ایم سی کے لئے پی ایم سی کے وقت میں توسیع کی بھی منظوری دی۔
بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے جی ایف آر 2017ءاور مینوئل فار پروکیورمنٹ 2019ءکی متعلقہ دفعات کے مطابق او اِی ایم سے مستقبل میں وقتاً فوقتاًبڑے اہم ، ہنگامی کاموں اور اہم سپیئروں کی خریداری کے لئے بھی منظور ی دی ۔پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہدایت دی کہ تمام زیر اِلتوا¿ پروجیکٹوں کو مقرر ہ وقت کے اَندر مکمل کیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.