لیفٹیننٹ گورنر نے شالٹینگ میں سرینگر سمارٹ سٹی انیشی ایٹو اور ایس ایم سی کی ڈرینج اسکیم کے تحت مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شالٹینگ میں سرینگر سمارٹ سٹی انیشی ایٹو اور ایس ایم سی کی ڈرینج اسکیم کے تحت مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا

سرینگر:لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج دو باوقار پروجیکٹوں ، سرینگر اسمارٹ سٹی اقدام کے تحت انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( آئی سی سی سی ) اور شالٹینگ میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کی پانی کی نکاسی اسکیم کا افتتاح کیا ۔
انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو تمام سمارٹ سٹی آئی ٹی مداخلتوں کیلئے اعصابی مرکز قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ مرکز شہر کے حالات کے کمرے کے طور پر کام کرے گا ، شہری کارروائیوں کو مربوط کرے گا اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے مواقع پیدا کرے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی سہولت ایک واحد پلیٹ فارم فراہم کرے گی جس کا مقصد عوامی مسائل کی حقیقی وقت پر نگرانی اور ان کو حل کرنا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا سرینگر سمارٹ سٹی کا مقصد تمام شہریوں کیلئے رہائش ، پائیداری ، کارکردگی کو محفوظ اور بڑھانا ہے ۔ سرینگر سمارٹ سٹی کے کام کاج میں مجموعی نقطہ نظر پانچ طویل مدتی اہداف سمارٹ موبلٹی ، سمارٹ اکانومی ، سمارٹ ماحول ، سمارٹ زندگی اور سمارٹ گورننس کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ گراو¿نڈ بریکنگ تکنیکی مداخلتیں شہری حکمرانی میں کارکردگی لا رہی ہیں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی رد عمل کی صلاحیت کو مضبوط کر رہی ہیں اور سرینگر پائیدار اور مربوط شہری زندگی کیلئے جدید تکنیکی آلات کو اپنا رہا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ حقیقی وقت کا ڈیٹا پانی ، بجلی ، نقل و حرکت ، تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال ، ماحولیات اور سیکورٹی جیسی خدمات کے موثر انتظام کو یقینی بنائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملک میں سمارٹ سٹی تحریک میں سرینگر شہر کو ایک بہترین مثال بنانے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ حل اور انفراسٹرکچر کی وسیع رینج کے ساتھ ہم وسائل کی کارکردگی اور ہموار شہری خدمات کو بڑھانے کی امید کرتے ہیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے شہری خدمات کے اثرات ایمر جنسی رسپانس میکانزم ، لوگوں کی ضروریات کے مطابق پالیسی فریم ورک تیار کرنا اور عوامی رائے ، پلان بی کی تاثیر کا تجزیہ کرنے کیلئے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کام کاج کی مسلسل جانچ پر زور دیا ۔
انہوں نے سرینگر سمارٹ سٹی کے ذمہ داروں کو زیر زمین کیبلز کے ساتھ بجلی فراہم کرنے والی اوور ہیڈ کیبلز کو تبدیل کرنے اور ایسا ادارہ جاتی میکانزم تیار کرنے کیلئے کنور جنس ماڈل اپنانے کا مشورہ دیا جو آنے والے برسوں میں بہتر شہری سہولیات کی توسیع کیلئے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا ۔

لفٹینٹ گورنر نے شہری اور دیگر سرکاری خدمات کے معاملے میں افسران کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان طرز عمل میں تبدیلی لانے کی ضرورت پر مزید زور دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر سہولیات کیلئے ضروری ہے کہ صارفین اپنے بل بروقت ادا کریں اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئیے کہ حقدار اور ایماندار صارفین جو اپنے بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں انہیں معیاری بجلی کی فراہمی ہو ۔
انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ پانی اور بجلی کے کنکشن کی آن لائین خدمات کیلئے عوامی رائے کا طریقہ کار تیار کریں ۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایم سی کے مئیر جنید عظیم مٹو نے کہا کہ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر گورننس کے چیلنجز کی تکنیکی سمجھ بوجھ کیلئے ایک محور ثابت ہو گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمارٹ سٹی کے مختلف اقدامات کے ساتھ ہم ایک سمارٹ سٹی کے ہدف کو حاصل کرنے کے قریب تر ہیں ۔
سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے سی ای او اطہر عامر خان اور کمشنر ایس ایم سی نے لفٹینٹ گورنر کو نئے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی اہم خصوصیات سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو 175 کلو میٹر طویل آپٹیکل فائبر پروجیکٹ کے بارے میں مزید بریف کیا ۔
بعد میں لفٹینٹ گورنر نے شالٹینگ کا دورہ کیا اور نئی سٹارم واٹر ڈرینج اسکیم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ نئی ڈرینج سکیم سے ایک لاکھ آبادی کو فائدہ پہنچے گا اور علاقے کی صفائی کی صورتحال میں بڑی تبدیلی آئے گی ۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اور شہری ترقی دھیرج گپتا ، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے ، آئی جی پی سی آر ایف محترمہ چارو سنہا ، آئی جی پی ٹریفک جے اینڈ کے وکرم جیت سنگھ ، ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اور پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.