فورٹس ہسپتال موہالی کے ڈاکٹروں کا کارنامہ ’پارکنسنز “بیماری میں مبتلا مریض کو ٹھیک کیا

فورٹس ہسپتال موہالی کے ڈاکٹروں کا کارنامہ ’پارکنسنز “بیماری میں مبتلا مریض کو ٹھیک کیا

سری نگر،23جون:فورٹس ہسپتال موہالی کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے پارکنسنز بیماری میں مبتلا ایک 64سالہ مریض کو علاج کرکے ٹھیک کیا ہے۔

سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران فورٹس ہسپتال موہالی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر انوپم جندال نے کہا کہ پارکنسنز مرض میں مبتلا مریض کے ہاتھ ، بازو،سر کپکپاہٹ کے شکار ہو جاتے ہیں اور ایسے مریضوں کو بولنے میں دشواری کے ساتھ ساتھ اعضاء بھی اکڑ جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس مرض میں مبتلا ایک 64 سالہ مریض نے حال ہی میں فورٹس ہسپتال موہالی کے ساتھ رابط قائم کیا جس کے بعد اُس کا علاج ومعالجہ شروع کیا گیا۔
اُن کے مطابق فورٹس ہسپتال موہالی کے سینئر ڈاکٹراز نے اس کیس کی باریک بینی سے چھان بین کی جس کے بعد اُس مریض کی برین اسٹیمولیشن سرجری کی گئی۔
موصوف ڈاکٹر نے بتایا کہ دماغ میں برق پیدا کرنے کی خاطر دماغ کے اندر الیکٹروڈ لگایا جاتا ہے جو دماغ کے متاثرہ خلیوں اور کیمیکلز کے علاج میں مدد کرتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ آلات نصب کرنے کے ساتھ ہی مریض کی پیچیدگیوں میں کافی حد تک بہتری آئی ۔
اُن کا کہنا ہے کہ مذکورہ مریض کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اُس کے علامات بھی کم ہوئے لگی اور آہستہ آہستہ اُس کی زندگی بھی پٹری پر آئی اور آج وہ معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔
اس بیماری کے علامات کے بارے میں ڈاکٹر جندال نے کہاکہ ہاتھ ، بازو کپکپانا ، چلنے پھرنے میں دشواری اور اعضا کا اکڑ جانا شامل ہیں۔
ڈاکٹر جندال کا مزید کہنا تھا کہ اس بیماری میں مبتلا دوسرا مریض پچھلے آٹھ سالوں سے پارکنسنز میں مبتلا تھا اور اس کو چلنے پھرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑتا تھا تاہم سرجری کے بعد وہ بھی بالکل ٹھیک ہوا ہے۔
فورٹس ہسپتال موہالی شمالی ہندوستان (این سی آر سے باہر) کا واحد ہسپتال ہے جو ڈی بی ایس کے ذریعے پارکنسنز کی بیماری کے علاج کے لیے چوبیس گھنٹے سہولیات فراہم کرتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.