سری نگر،23جون:جنوبی ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکی کی لاش جمعرات کے روز ایک ندی سے برآمد ہوئی ۔
بتادیں کہ مذکورہ لڑکی 12جون کو پُرا سرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 17سالہ خوشبو جان دختر جہانگیر احمد نائیکو ساکن کوریل منز گام 12جون کو اچانک لاپتہ ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بسیار تلاش کے باوجود بھی اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد لواحقین نے پولیس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔
اُن کے مطابق جمعرات کی سہ پہر کو کولگام میں ویشو نالہ سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔
دریں اثنا جوں ہی کمسن لڑکی کی لاش اُس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔
یو این آئی