مرکزی وزیر مملکت صحت و خاندانی بہبودنے سول ہسپتال پہلگام میں 20بستروں کی اِضافی سہولیت کا اِفتتاح کیا اور یاترا اِنتظامات کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر مملکت صحت و خاندانی بہبودنے سول ہسپتال پہلگام میں 20بستروں کی اِضافی سہولیت کا اِفتتاح کیا اور یاترا اِنتظامات کا جائزہ لیا

پہلگام :مرکزی وزیر مملکت صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج سول ہسپتال پہلگام میں 20 بستروں کی اِضافی سہولیت کا اِفتتاح کیا اور اَمرناتھ یاترا اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر محمد یوسف زاگو موجود تھے۔
اِس موقعہ پرمرکزی وزیر مملکت صحت و خاندانی بہبود نے کہا کہ 20بستروں کی اِضافی سہولیت سے قریبی ہسپتالوں میں رِش کم ہوگا اور یاتریوںکے علاوہ مریضوں کو راحت ملے گی۔
مرکزی وزیر مملکت نے اَمرناتھ یاترا اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا جس میں 31 جون سے شروع ہونے والی اَمرناتھ یاتر اسے قبل بَیس ہسپتال کی ترتیب بھی شامل ہیں۔
مرکزی وزیر مملکت کو یا ترا اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈائریکٹرہیلتھ سروسز کشمیر کی طرف سے جانکاری دی گئی کہ تمام اِنتظامات مکمل ہیں اور اِس برس سہولیات کی اَپ گریڈیشن کی گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ معمول کی سہولیات جو یاترا کے راستے میں دستیاب ہوتی تھیں۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے مرکزی وزیر مملکت کو بتایا کہ اِس برس یاتریوں کے لئے دو ڈی آر ڈی او ہسپتال چلائے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے اَندر اور باہرڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو یاترا کے لئے خدمات میں شامل کیا جائے گا۔
مزید برآں ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کی طرف سے چوبیس گھنٹے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر نے مرکزی وزیر مملکت کو یہ بھی بتایا کہ ڈی ایچ ایس کے نے ریجنل اِنسٹی چیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ( آر آئی ایچ ایف ڈبلیو ) دھو بیون میں 300 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہائی اونچائی میں ” ٹریننگ آف ٹرینرز“ پروگرام کے تحت تربیت دی ہے۔
ہر برس کی طرح ڈائریکٹوریٹ سینکڑوں ہیلتھ کیئر کارکنوں کو یاتر ا کی ڈیوٹی اور میک شفٹ ہسپتالوں میں یاتریوںکو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے تعینات کرے گا۔
مرکزی وزیر مملکت نے یاترا کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات پراطمینان کا اِظہار کیا اور اُنہوں نے زور دیا کہ یاتریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں ہونی چاہیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.