مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے فلڈ کنٹرول روم رام منشی باغ کا دورہ کیا جموں و کشمیر میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے فلڈ کنٹرول روم رام منشی باغ کا دورہ کیا جموں و کشمیر میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے دریائے جہلم اور اِس کی معاون ندیوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر آج یہاں فلڈ کنٹرول روم رام منشی باغ کا دورہ کیا اور جموںوکشمیر میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جل شکتی محکمہ کے آبپاشی اور فلڈ کنٹرول وِنگ کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ بھی منعقد کی اور پورے جموںوکشمیر یوٹی میں سیلاب کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں مشیر موصوف نے اَفسران پر زور دیا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لئے افراد ی قوت اور مشینری کو تیار رکھاجائے اور تمام حساس جگہوں پر تعینات کیا جائے ۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ریت کی تھیلے اور دیگر ضروری سامان جہلم کے کناروں کے قریب دستیاب رکھا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال کا بروقت تدارک کیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے اَفسران پر مزید زور دیا کہ ضلعی اِنتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مناسب تال میل او رآہنگی کو برقرار رکھا جانا چاہئے تاکہ خطرے سے دو چار علاقوں میں ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی بروقت تعیناتی کی جاسکے ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ عوام کو ان کے متعلقہ علاقوں میں سیلاب کی سطح کے بارے میں بروقت مطلع کیا جائے اور کسی بھی قسم کی غلط خبروں یاغلط معلومات کو محکمہ اطلاعات ، دُور درشن اور اے آئی آر کی مدد سے بروقت درست کیا جائے۔اُنہوں نے اَفسران سے یہ بھی کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا صحیح اِستعمال کریں اور سیلاب کے پانی کی سطح سے متعلق بروقت اور درست معلومات کو اَپ ڈیٹ کیا جائے ۔
دورانِ میٹنگ مشیرموصوف کو جانکاری دی گئی کہ دریائے جہلم کے نیچے بہاﺅ کی وجہ سے سنگم اور رام منشی باغ کے علاقوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور ابھی تک وادی¿ کشمیر میں شدید سیلاب کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے تاہم مکمل چوکسی برقرار رکھی جارہی ہے اور کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ آج صبح سے موسم میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوجائے گی۔
بعد میں مشیر موصوف نے رام منشی باغ سٹیشن پر پانی کی پیمائش کی سطح کو بھی چیک کیا اور دریائے جہلم کے کناروں کا موقعہ پر معائینہ بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.