اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
14.1 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ بھاری، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

سری نگر،16جون:شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں جمعرات کی سہ پہر کو تیز آندھی کے بیچ زور دار ژالہ بھاری ہوئی جس سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو شمالی کشمیر کے اوڑی ، بانڈی پورہ اور وسطی کشمیر کے کنگن میں تیز آندھی کے ساتھ ساتھ ژالہ بھاری ہوئی ۔
انہوں نے بتایا کہ ژالہ بھاری کئی منٹوں تک جاری رہی جس وجہ سے دھان کی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اُن کے مطابق ژالہ بھاری اس قدر شدید تھی کہ زمین پر سفید پرت جمع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی باغات تباہ ہو برباد ہو کررہ گئے۔
دریں اثنا ماہر موسمیات فیضان کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے متعدد علاقوں میں جمعرات کی سہ پہر کو ژالہ بھاری ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تیز آندھی چلنے سے بھی باغات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img