دھرم شالہ پہنچنے پر مودی کا پرتپاک استقبال

دھرم شالہ پہنچنے پر مودی کا پرتپاک استقبال
دھرم شالہ، 16 جون: وزیر اعظم نریندر مودی کا جمعرات کے روز ہماچل پردیش کے دھرم شالہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مسٹرمودی کا ہیلی کاپٹرآج دھرم شالہ کے سنتھیٹک ٹریک میدان پر اترا۔ وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے ہماچل ٹوپی اور مفلر پیش کرکے ان کا استقبال کیا ۔ اس دوران ریاستی گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر بھی موجود تھے۔
اس کے بعد وزیراعظم سیدھے روڈ شو میں حصہ لینے پہنچے ۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایچ پی سی اے) اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں آج وزیر اعظم کی صدارت میں چیف سکریٹریوں کی کانفرنس میں ’آزادی کا امرت مہوتسو-2047‘ روڈ میپ پرایک خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔
تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کے علاوہ مرکزی حکومت، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرنے والے 200 سے زیادہ لوگ کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس سے پہلے یہ کانفرنس دہلی میں ہوتی تھی، لیکن اس بار وزیر اعظم کی صدارت میں دھرم شالہ میں ہونے جا رہی ہے ۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.