اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

رفیع آباد بارہ مولہ میں بادل پھٹنے سے چار رہائشی مکان تباہ

سری نگر،16جون:شمالی ضلع بارہ مولہ کے باخی پورہ رفیع آباد میں جمعرات کی سہ پہر کو بادل پھٹنے کے واقعے میں چار رہائشی مکان مکمل طورپر تباہ ہوئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آئی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرا ت کی سہ پہرکو شمالی ضلع بارہ مولہ کے باخی پورہ رفیع آباد میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی اوپری پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ندی نالوں میں یکایک طغیانی آئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ بادل پھٹنے کے ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کے ساتھ ساتھ بھاری برکم پتھر بھی پانی نے بہا کر لئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رفیع آباد کے اپر بیلٹ کے باخی پورہ علاقے میں چار رہائشی مکانوں کو پانی کے تیز بہاو نے اپنے ساتھ بہا کر لیا تاہم مکین معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ محمد مقبول لون، عبدالرشید نجار، منظور احمد اور عبدالرحمن نامی افراد کے رہائشی مکانات مکمل طورپر تباہ ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے سے کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img