منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

ہم تماشادیکھ رہے ہیں

سُنا ہے کہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرنے جارہی ہے کیونکہ مرکزی وزارت داخلہ کو یہ احساس ہونے لگا ہے کہ اُن کے انتظامی افسران اپنے من پسند طریقے سے چل رہے۔

وہ نہ آﺅدیکھتے ہیں نہ تاﺅ بلکہ زبردست چکہ چاﺅ کےساتھ صرف اور صرف اپنی یاری دوستی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور عیش وعشرت کا سامان خود کو فراہم کرتے رہتے ہیں جبکہ انہیں یہاں کے عوام کیلئے کھلے ذہن اور کھلے دل سے کام کرنا چاہیے ۔

سنا ہے مختلف محکموں کے افسران مرکزی سرکار کو سال کے آخر پر فنڈس واپس کرتے ہیں،اسطرح اپنی نااہلی کا ثبوت دیتے ہیں ۔

جہاں تک قابل ذہین اور انسانی دل رکھنے والے افسران کا تعلق ہے، انہیں کہیں رکنے نہیں دیا جا رہا ہے ،انہیں فٹ بال کی طرح زمین پر رہنے نہیں دیا جا رہا ہے ۔لہٰذا وہ کچھ کر نہیں پاتے ہیں ۔

یہاں اکثر افسران کو مال ودولت اور شہرت کی فکر لگی ہے ۔وہ جان بوجھ کر مرکزی سرکار کے پروگراموں کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ہم صرف جہلم کے کنارے تماشادیکھ رہے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img