سرکاری اسکول میں بدلاﺅ کی ضرورت

سرکاری اسکول میں بدلاﺅ کی ضرورت

محکمہ تعلیم کے ایک حکم نامے میں یہ حکم صادر فرما یا گیا ہے کہ وادی میں جماعت اسلامی کے زیر نگرانی چل رہے،اسکولوں کو بند کیا گیا اور یہاں سے تعلیم حاصل کررہے بچوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیکر اپنی تعلیم جاری رکھیں ۔

سوال یہ نہیں کہ ان اسکولوں میں ہزاروں کی تعداد میں بچے زیر تعلیم ہیں جنہیں اب سرکاری اسکولوں کا رخ کرنا پڑے گا بلکہ سوال یہ ہے کہ سرکاری اسکولوں میں ان بچوں کو وہ میعاری تعلیم مل جائے گی جو انہیں آج تک فلاح عام ٹرسٹ کے دائرے میں چل رہے اسکولوں سے مل رہی تھی۔

وہاں انہیں مذہبی تعلیمات ہی زیادہ دی جاتی تھی لیکن ان اسکولوں کے بچے ہرگز سرکاری اور اسکولوں میں’ اڑجسٹ‘ نہیں ہونگے۔

اب اساتذہ صاحبان کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں ،کیونکہ اکثر سرکاری اسکول کا ٹریک ریکارڈ خراب سامنے آرہا ہے جو اب نہیں چلے گا ۔لہٰذا سرکاری اساتذہ صاحبان کو اب بدلنا ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.