منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

کار نجار بدست گلکار

یہ کہاوت مشہور ہے کہ کارنجار بدست گلکار ،یعنی جو کام جانے والا نہ ہوا گر اُس کے ہاتھ سے وہ کام کروایا جائے وہ سراسر غلط اور غیر میعاری یعنی خراب ہو گا۔بات یاد آگئی اپنے اُس دوست کی جو بیچارہ دہائیوں سے محکمہ تعلیم کو راہ راست پر لانے اور یہاں کے اسکولوں میں بہتر میعاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کررہا ہے ۔وہ بددل ہو چکا ہے ،کیونکہ سنا ہے محکمہ تعلیم کی لگام آئی ایف ایس ،آئی پی ایس افسران کو سونپی گئی ہے جو حضرات لااینڈ آرڈر قائم کرنے اور جنگلات کا تحفظ دینے میں ماہر ہو سکتے ہیں۔ جہاں تعلیم وتربیت کا تعلق ہے یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس سے آنے والی نسل اچھی یا خراب ہو سکتی ہے ۔اگر تعلیم ہی غلط طریقے سے دی جائے گی تو یہ اُمید ہر گز نہیں رکھنی چاہیے کہ اچھے شہری ،اچھے تاجر ،اچھے ایڈمنسٹر یٹریا اچھے صحافی برآمد ہونگے ،کیونکہ وہ بویا جائے گا وہی کاٹا جائے گا ۔انتظامیہ کو چاہیے صحیح لوگوں کو صحیح محکموں میں تعینات رکھیں تاکہ صحیح طریقے سے سب کچھ ہو سکے ۔آج دنیا بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اور لوگ آسمانوں پر گنبد بنا رہے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اس بدلتی دنیا میں ہر محاذ پر پیچھے رہ سکے ۔لہٰذا ہمیں روایات کو چھوڑ کر اب بدلنا چاہیے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img