قومی سلامتی کا تصور اب پہلے سے کہیں زیادہ وسیع ہو چکا ہے۔ اب انتظامیہ اور فوج کو آپسی تال میل رکھنا بے حد ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار ملک کے وزیر دفا ع شری راجناتھ سنگھ نے کیا ہے ۔اس بات میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ شری سنگھ صاحب کنگ ہیں ۔اُن کی سوچ بھی ویسی ہی ہے مگر قومی سلامتی نہ فوج اور نہ ہی انتظامی افسران سے ممکن ہے بلکہ ان دونوں طبقوں کو جب تک ملک کے عام لوگوں کا سپورٹ نہیں ملے گا تب تک ملک کی سلامتی خطرے میں نظر آئے گی ۔آج کل ملک میں جس طرح کا ماحول پھیلا یا جا رہا ہے اُس کو ٹھیک نہ فوج کر سکتی ہے نہ ہی ملک کی انتظامیہ ،بلکہ ملک کے سیاستدانوں کو اپنے اندر وعقل وشعور پیدا کرنا چاہیے جس سے پورے ملک میں امن کا نور پھیل سکے ۔آج ملک میں ہندومسلم کے درمیان دوریاں پیدا کی جا رہی ہیں ۔دشمن کے خاکوں میںجا ن بوجھ کر غلط بیانات داغ کر رنگ بھر دیا جاتا ہے اور صاحب عقل وفہم دھنگ ہو کے رہ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کا ش ہمارے سیاستدان حضرات بھی فہم وفراست والے ہوتے ،پھر لوگ رونے پر مجبور نہیں ہوتے جیسا کہ جہلم کے کنارے دیکھنے کو مل رہا ہے ۔




