جموں،13 جون : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں چار مسافر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں شندھرا سے مینڈھر جار ہی ایک وین اوچند علاقے کے نزدیک سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا۔
زخمیوں کی شناخت65 سالہ عبدالعزیز ولد گلاب الدین ، 55 سالہ محمد لطیف ولد فیض محمد، 45 سالہ راشدہ بی زوجہ ماجد اور 35 سالہ شمشاد بیگم زوجہ بشارت حسین ساکنان شندھرا پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درجب کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی





